Balochistan صوبہ بلوچستان


 بلوچستان


 پاکستان کا رقبہ کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ بلوچستان انتظامی اعتبار سے اس وقت30اضلاع پر مشتمل ہے صوبہ بلوچستان کا محل وقوع اس طرح سے ہے پڑوسی ملک ایران کے ایرانی سطح مرتفع کے جنوب مشرق میں مغرب کی جانب ایران کا صوبہ کرمان ہے اور مشرق کی جان دریائے سندھ ہے بلوچستان کے بلند ترین پہاڑوں میں تفتان کا پہاڑ ہے جب کہ پاکستان کا طویل سمندری علاقہ بھی بلوچستان کے علاقے مکران اور لسبیلہ کا حصہ ہے
بلوچستان جہاں رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا ہے مگر یہ صوبہ آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ بھی ہے اس وقت کل آبادی 40لاکھ کے قریب ہے مگر رقبے میں بڑا ہونے کی وجہ سے بلوچستان میں آبادی دیگر مقامات کے مقابلے میں اس طرح سے پھیلی ہوئی ہے کہ سینکڑوں میل تک آبادی کا دور دور تک نشان ہی نہیں ملے گا جگہ جگہ آبادی کے جزیرے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ رقبے کے اعتبار سے پاکستان کے اس سب سے بڑے اور آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹے صوبے میں بیک وقت کئی تہذیبیں اور نسلیں پروان چڑھ رہی ہیں جو کہ اگر چے ناواقفیت کی بنا پر بلوچ کہلاتی ہیں مگر نہ تو ان کی زبان بلوچی ہے اور نہ ہی وہ اپنے آپ کو بلوچ کہلوانا پسند کرتے
ہیں


                                                              سکندر یونانی یا الیگزینڈردی گریٹ  نے ساسانی بادشاہ دارا کو شکست دینے کے بعد ضروری تصور کیا اس وقت کے تمام ایرانی مقبوضات پر اسی طرح سے قبضہ کرلے جس طرح دارا کے حکمرانی کے دور میں ایرانی حکومت کا اس خطے پر قبضہ تھا اس لئے سکندراعظم ایران کے بعد افغانستان میں داخل ہوا جہاں اس وقت زرتشت کے پیروکار بڑی تعداد میں موجود تھے اس کے بعد سکندراعظم صوبہ سرحد کے راستے وادئی سوات سے ہوتا ہوا پنجاب کے میدانوں میں اترا جہاں پر اس کا مقابلہ دریائے جہلم کے کنارے مشہور راجہ پورس سے ہوا اگر چہ سکندراعظم کی افواج نے راجہ پورس کی افواج کو شکست دیدی مگر فاتح فوج اس فتح کا بوجھ اٹھا نہیں سکی اور اس کی اکثریت نے مطالبہ کردیا کہ اب آگے نہیں جائیں گے بلکہ ان کو بچوں اور بیویوں کی یاد ستا رہی ہے یہ ایسا مطالبہ تھا جس کو رد کرنا سکندراعظم کے لئے انتہائی مشکل تھا اور اس نے واپسی کا راستہ اختیار کیا
واپسی کے سفر کے بارے میں مورخین لکھتے ہیں کہ سکندراعظم نے اپنی واپس جانے والی افواج کے کئی ٹکرے کئے ایک اسی راستے سے واپس بھیجی گئی جس راستے سے سکندراعظم نے برصغیر پر یلغار کی تھی اس کا اہم مقصد یہ بھی تھا کہ مقبوضات کی دیکھ بھال کی جاسکے اور مزید مال غنیمت حاصل کیا جاسکے اپنے ساتھ رہ جانے والی فوج کے ساتھ سکندراعظم نے دریائے جہلم سے دریائے سندھ تک کا سفر کیا پھر دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ چلتا ہوا بحیرہ عرب کے کنا رے پر آپہنچا مورخین یہ بھی لکھتے ہیں کہ سکندراعظم نے اس علاقے میں ایک نیا شہر بسایا جسے سکندریہ کا نام دیا گیا یہ سکندریہ کہاں گیا؟ مورخین اس پر خاموش ہیں مگر بعض تاریخ دانو ں کا کہنا ہے کہ کراچی ہی کی بندرگاہ قدیم سکندریہ ہے بحرحال سکندراعظم نے اس مقام پر اپنی افواج کو مزید دو حصو ں میں تقسیم کیا ایک کو بحری جہازوں کے زریعے ایران کی جانب روانہ کیا دوسرے کو اپنے ساتھ لے کر براستہ مکران(گدروسیا) ایران کی جانب بڑھا اس وقت بھی یہ خطہ ریگستانی شمار کیا جاتا تھا پانی کی بے انتہا کمی اور راستے کی دشواری نے سکندراعظم اور افواج کی کمر توڑ کررکھ دی تھی اس کے باؤجود سکندراعظم نے اپنی افواج کے ہمراہ اس دشوار گزار راستے کو طے کرہی لیا مکران (گدروسیا)کے اس سفر کے دران سکندراعظم اور اس کی افواج نے گوادر کے مقام پر پڑاؤ بھی ڈالا اس کے بعد ایران کی سرحد کے اندر داخل ہو گئے
بلوچستان کا قدیم یونان کی تاریخ میں تذکرہ
اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ ساحل سمندر ہونے کے ناطے بلوچستان کے حصے مکران کی اہمیت اس وقت بھی اس کی جغرافیائی محل وقو ع کے باعث تھی اور اس خطے 
 کی اہمیت سے اس خطے کے اور اس طرف سے سفر کرنے والے بخو بی واقف تھے مگر چونکہ یہ طویل صحرا اور بے آب و گیان سرزمین تھی اس لئے اپنی جانب اولالعزم بحری ملاحوں اور تاجروں اور ہنرمندوں کی توجہ زیادہ مبذول نہیں کراسکا اس کی وجہ یہی تھی کہ ان کے لئے اس خطہ میں کسی بھی طرح کی سہولت مئیسر نہ تھی
 مزید تحقیق و تفتیش کے ساتھ جلد ہی ملاحظہ کیجیے گا

  کتاب  شریف خاندان نے پاکستان کیسے لوٹا:
 اب آپ کے اپنے شہر میں مندرجہ زیل  بک اسٹورز پر دستیاب ہیں 
کراچی ویلکم بک اردو بازار  ایم اے جناح روڈ
لاہور۔۔۔۔۔ مکتبہ تعمیر انسانیت ۔ اردو بازار 
لاہور۔۔۔۔۔ بک ہوم  اردو بازار
لاہور۔۔۔۔۔حق پبلیکیشن مزنگ روڈ
لاہور۔۔۔۔۔۔بک ہوم مکتبہ تعمیر انسانیت مزنگ روڈ
اسلام آباد۔۔ دی بک
اسلام آباد۔۔ مسٹر بک
راولپنڈی۔۔اردو بازار چاندنی چوک
براہ راست حاصل کرنے کے لیئے  رابطہ قائم کریں
092-03452104458
092-03062296626
:obaidmujtaba@yahoo.comٌ
 پاکستان کے بارے میں ہر طرح کی معلومات کے لیے دیکھیے
pakistan-research.blogspot.com 
پاکستان کے دفاعی اداروں کے بارے میں جانیے
  isi-pakistan-research.blogspot.com
رقبے کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان
 کے بارے میں جانیے
balochistansearch.blogspot.com
 متحدہ عرب امارات کے بارے میں جانیے
uaesearch.blogspot.com
سعودی عرب کے بارے میں جاننے کے لیئے دیکھیے
saudiarabia-search.blogspot.com
برطانیہ کے بارے میں جاننے کے لیئے دیکھیے
unitedkingdominurdu.blogspot.com
منشیات اور منشیا ت فروشوں کے بارے میں جانیے
norcotic-search.blogspot.com
اسلامی دنیا اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بارے مین جانیے
karachi-apna.blogspot.com 
نواز شریف اور ان کے خاندان کے کارناموں کی تفصیلات ملاحظہ کیجیےsharifpalace.blogspot.com 
مسلم کمرشل بنک کو کس طرح لوٹا گیا اس کی تفصیلات دیکھنے کے لیئے دیکھیے
mcb-mianmansha.blogspot.com